نیویارک،9؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)رپبلکن نیشنل سکیورٹی کے 50ماہرین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے لاپروا صدر ہوں گے۔50ماہرین کے گروپ جس میں سی آئی سے کے سابق ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن بھی شامل ہیں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کے لیے کردار، اقدار اور تجربے کی کمی ہے۔اس خط پر دستخط کرنے والوں میں سے کئی ایسے ہیں جنھوں نے اسی جیسے ایک خط پر مارچ میں دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔اس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو واشنگٹن کے ممتاز افراد کا حصہ بننے میں ناکام رہے اور اب طاقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کئی اہم رپبلکنز رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔رپبلکن امیدوار نے کہا ہے کہ امریکہ نیٹو کے ساتھ اپنی وعدوں کی عزت کرے۔ انھوں نے اذیت دینے کی تائید کی اور مشورہ دیا ہے کہ جنوبی کوریا اور جاپان کو جوہری ہتھیاروں سے لیس ہونا چاہیے۔اس خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بطور رہنما امریکہ کی اخلاقی اتھارٹی کو کمزور کر رہے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ ان میں امریکی آئین پر یقین کی کمی کے ساتھ ساتھ، امریکی قوانین، اداروں، مذہبی برداشت، پریس کی آزادی اور آزاد عدلیہ کے بارے میں بنیادی علم کی کمی ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دے گا۔اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس خط میں جن لوگوں کے نام ہیں ان سے دنیا میں اتنی خرابیوں کے لیے امریکیوں کو ضرور پوچھنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آگے آنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تاکہ اس ملک میں ہر کوئی جان سکے کہ دنیا کو اتنی خطرناک جگہ بنانے کے لیے کس کو الزام دینا چاہیے۔
شام میں ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے ہسپتال پر بمباری، عملے اور بچوں سمیت 13افراد ہلاک
دمشق،9؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شامی صوبہ ادلب میں ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے زیر انتظام چلنے والے ایک ہسپتال پر فضائی حملے سے 13افراد ہلاک ہو گئے۔ اختتام ہفتہ پر کی جانے والی اس بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور عملے کے چار ارکان بھی شامل ہیں۔ باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں کام کرنے والے اس ہسپتال میں بچوں کا علاج ہوتا تھا۔ پینٹاگون کے ایک ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے اس ہسپتال کے قریب تب کوئی فضائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔